Saturday, July 27, 2024

واشنگٹن: امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات، مشترکہ پریس کانفرنس

واشنگٹن: امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات، مشترکہ پریس کانفرنس
October 23, 2015
واشنگٹن (نائنٹی ٹو نیوز) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازسے ملاقات کی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لڑکیوں کو ان کا حق ملنا چاہیے تاکہ لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی  کریں۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مشعل اوباما کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کے ساتھ  مل کر خواتین کیلئے کام کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر امریکا کی طرف سے پاکستان میں دو لاکھ بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پروگرام کا اعلان بھی کیا۔ دوسری طرف مریم نواز نے پریس بریفنگ میں امریکی خاتون اول کی مہمان نوازی کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان میں بڑی لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں، خواتین کی تعلیم اور ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔