Saturday, February 4, 2023

واشنگٹن ، آخری لمحات میں ایک ووٹ نے مائیک پومپیو کی نامزدگی ممکن بنا دی

واشنگٹن ، آخری لمحات میں ایک ووٹ نے مائیک پومپیو کی نامزدگی ممکن بنا دی
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مائیک پومپیو صرف ایک ووٹ کی برتری سے کمیٹی میں شکست سے بال بال بچ گئے۔ سینیٹ پینل نے مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کر دی۔ امریکا کی سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی میں نئے وزیر خارجہ کیلئے ووٹنگ کیلئے آخری لمحات میں ایک ووٹ نے مائیک پومپیوکی نامزدگی ممکن بنادی۔ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو امریکی وزیر خارجہ کیلئے نامزد کیا تھا۔ پومپیو کو بطور وزیر خارجہ کلیئر کرنے کیلئے سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی میں ووٹنگ ہوئی جہاں آخری لمحات میں سینیٹرپال نے فیصلہ بدل کر مائیک پومپیو کو ووٹ دیا۔ مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ تعیناتی کیلئے اب سینیٹ میں ووٹنگ ہو گی۔