Saturday, July 27, 2024

وادی کالام کے علاقے مانکیال میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی

وادی کالام کے علاقے مانکیال میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی
April 1, 2018

کالام ( 92 نیوز ) وادی کالام کے علاقے مانکیال میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ، موذی مرض نے 4 بچوں کو نگل لیا جبکہ 13 سے زائد موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وادی کالام کا علاقہ مانکیال گزشتہ تین روز سے خسرہ جیسی موذی مرض کی لپیٹ میں ہے، تین روز میں جان لیوا مرض نے چار بچوں سے زندگیاں چھین لیں جبکہ تیرہ بچے موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

تحصیل ایڈمنسٹریٹر نے بھی علاقے میں مرض کی تصدیق کردی لیکن علاقے میں کوئی طبی ٹیم بھیجی گئی نہ ہی مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم متاثرہ بچوں کو کالام سے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجے، اور مرض کے جلد ازجلد تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے۔