Friday, September 20, 2024

وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں جا گری ، چار افراد جاں بحق

وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں جا گری ، چار افراد جاں بحق
July 3, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں جا گری ۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ دو زخمی بچوں کوایم ڈی ایس اسپتال جھمبر منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی میں لاہور کے رہائشی نادر کامران ولد ارشاد حسین کی فیملی سوار تھی۔

مقامی افراد ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مرد اور 2 خاتون کی ڈیڈ باڈیز گاڑی سے نکال لی ہیں۔ گاڑی کو دریائے نیلم سے نکالنے کے لیئے مقامی افراد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پولیس کی طرف سے کاروائی کی جا رہی ہے۔