وادی تیراہ میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 9دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

تیراہ(ویب ڈیسک)وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں نو دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں9 دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔