Wednesday, September 28, 2022

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 7دہشت گرد مارے گئے

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 7دہشت گرد مارے گئے
تیراہ(ویب ڈٰیسک)خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور  لشکر اسلام سے ہے۔ خیبر ٹو آپریشن میں  سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے خفیہ اطلاعات پر  پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ اس فضائی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک  جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں، کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی  نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ واضح رہے  کہ اکتوبر دو ہزار چودہ  میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر- ون اور مارچ دو ہزار پندرہ  میں آپریشن خیبرٹو شروع کیا ۔ ان آپریشنز میں پاک فوج کو اب تک نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔