وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تین خودکش حملہ آوروں سمیت20دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(92نیوز)خیبرایجنسی میں پاک فوج کی دہشت گردوں پرکاری ضربیں جاری ہیں وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تین خودکش حملہ آوروں سمیت بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں علی الصبح پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا فضائی کارروائی کے نتیجے میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت بیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے، کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں گولہ بارود اور راشن کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ۔
اس سے پہلے بدھ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیوں میں بتیس انتہا پسند مارے گئے تھے۔