Monday, December 5, 2022

وادی تیراہ:جیٹ طیاروں کی بمباری 34شدت پسند ہلاک

وادی تیراہ:جیٹ طیاروں کی بمباری 34شدت پسند ہلاک
خیبرایجنسی(ویب ڈیسک)وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں  کالعدم تنظیموں  کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ہوئی جس کے بعد متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم تنظیموں  کے 2کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں 34  دہشت گردہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔