Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

واجد ضیا فلیگ شپ ریفرنس میں بیان کے لئے طلب

واجد ضیا فلیگ شپ ریفرنس میں بیان کے لئے طلب
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے آئندہ  سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو العزیزیہ ریفرنس میں جرح جبکہ واجد ضیا کو فلیگ شپ ریفرنس میں بیان کے لئے طلب کر لیا۔ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد  ملک نے کی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز کے پاس العزیزیہ اور ہل میٹل قائم کرنے کیلئے اپنے کوئی ذارائع آمدن نہیں تھے ۔ نوازشریف کے دونوں بیٹے اثاثوں کے صرف انتظامی معاملات دیکھتے تھے۔ اصل مالک نواز شریف خود تھے۔ ہل میٹل اور حسین نواز کے ذاتی اکاؤنٹس سے نواز شریف کو 1 ارب 18 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی ۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر کے بیان پر اعتراضات  عائد کیا اور کہا محبوب عالم قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ ساری جے آئی ٹی کی کارروائی دہرائی جا رہی ہے۔ نیب سے پوچھیں انہوں نے اپنی تفتیش کیا کی؟۔ تفتیشی افسر کا بیان مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر  پر جرح ہو گی جس کے بعد نوازشریف کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا فلیگ پیر کو شپ ریفرنس بیان قلمبند کرائیں گے۔