Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وائے ڈی اے کا پی آئی سی میں حفاظتی انتظامات پر عدم اطمینان

وائے ڈی اے کا پی آئی سی میں حفاظتی انتظامات پر عدم اطمینان
May 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وائے ڈی اے پی آئی سی نے دل کے اسپتال کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا  باعث قرار دے دیا ،عہدے داروں نے کہا دل کے مریض اسپتال آنے سے پہلے سوچیں، انتظامیہ کوحالات ٹھیک کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے میں ایس او پیز قواعدوضوابط بنانے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی ڈاکٹرذیشان ملک نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا ہسپتال کورونا کے حوالے سے محفوظ نہیں ،اب تک اڑتالیس کے قریب ڈاکٹرز و دیگر عملہ کے افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

گرینڈہیلتھ الائنس پی آئی سی کے کے عہدے داروں  کاکہناتھا کہ دل کے مریض پی آئی سی میں علاج کرنے نہ آئیں ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کورونا اسپتال قراردیا جائے۔

وائے ڈی اے کے عہدے داروں کا کہناتھا کہ اسپتال  انتظامیہ کو ایک کروڑ کا بجٹ ملا جس میں سے اب تک ایک پیسہ کا بجٹ خرچ نہیں کیا گیا۔