Wednesday, October 5, 2022

وائے ڈی اے کا اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

وائے ڈی اے کا اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
 لاہور (92 نیوز) ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائے ڈی اے کے عہدے داروں نے سروسزاسپتال لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسپتالوں میں آئے روز سیاسی مداخلت بڑ ھ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم، وزراء اور بیورو کریٹس کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی لگائی جائے۔ وائے ڈی اے کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ وائے ڈی اے کے عہدے داروں نے کہا نواز اور شہبازشریف جن اسپتالوں کو بہترین کہتے تھے وہاں اب علاج کروانا توہین سمجھتے ہیں۔ مریم نواز ڈاکٹروں کی تذلیل بند کریں۔