Friday, September 30, 2022

وائی فائی ڈیوائس کی چوری پر جھگڑا، باپ بیٹا قتل

وائی فائی ڈیوائس کی چوری پر جھگڑا، باپ بیٹا قتل
کراچی ( 92 نیوز) وائی فائی ڈیوائس کی چوری پر شروع ہونے والا جھگڑا دو قیمتی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بن گیا  ، کراچی کے علاقے قائد آباد میں قاسم نامی شخص نے فائرنگ کرکے فاروق اور حارث نامی باپ بیٹے کو قتل کردیا۔ وائی فائی  ڈیوائس چوری کیوں کی  ؟ ڈیڑھ ماہ قبل چھوٹی سی بات پر شروع ہونےوالا تنازعہدو انسانی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بن گیا  ، قاسم نامی ظالم شخص نے فائرنگ کرکے فاروق نامی شخص اور اس کے بیٹے حارث کو قتل کردیا ۔ مقتول فاروق کے بھائی خرم نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے جھگڑے کے دوران ملزم قاسم  نے فاروق کے بیٹے عدنان کو قتل کی دھمکیاں بھی دی تھیں جس پر اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا ۔ واقعہ کے بعد ملزم قاسم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوگا ۔