Saturday, July 27, 2024

وائی فائی سگنل چوری کرنا حرام ہے‘ دبئی کے مذہبی ادارے کا فتویٰ

وائی فائی سگنل چوری کرنا حرام ہے‘ دبئی کے مذہبی ادارے کا فتویٰ
April 13, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں امور اسلامیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے کہا ہے کہ وائی فائی کی چوری دیگر چوریوں کی طرح حرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے عربی زبان میں شائع ہونے والے روزنامہ ”البیان“ نے ڈاکٹر الحداد کا فتویٰ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بغیر اجازت کسی کی وائی فائی استعمال کرنا گناہ ہے کیونکہ اس چوری کے مالک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بغیر اجازت وائی فائی کا استعمال انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے حقوق ملکیت پر بھی نقب لگانے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر الحداد چیرٹی آفیئرز دبئی سرکل کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اللہ سے ڈریں اور دوسروں کے وائی فائی سگنل چوری کرنے سے گریز کریں۔ ڈاکٹر الحداد کا کہنا تھا کہ وائی فائی کنکشن کے مالک کو حق حاصل ہے وہ متعلقہ حکام کو سگنل چور کے خلاف کارروائی کی درخواست دے اور اپنے ملکیتی سگنلز کے بغیر اجازت استعمال کو رکوائے۔