Thursday, October 6, 2022

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کا پرتگالین ہم منصب کے ساتھ مذاق

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر  کا پرتگالین ہم منصب کے ساتھ مذاق
واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پرتگالین ہم منصب کے ساتھ مذاق میں کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو اگر آپ کیساتھ الیکشن لڑیں تو کیا آپ  جیت جائیں گے ؟ پرتگالین صدر نے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ذکر چھیڑا تو ٹرمپ بھی دلچسپی لینے لگے اور بولے کیا  آپ رونالڈو سے  متاثر ہیں؟ جواب میں مارسیلو بولے  جی اس میں کو ئی شک نہیں رونالڈو دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں۔ امریکی صدر کو شرارت سوجھی تو سوال کیا کبھی الیکشن میں رونالڈو آپ کے مد مقابل ہوئے تو  کیا آپ ان سے جیت جائیں گے؟ پرتگالین صدر کا جوابی وار بولے 2016 میں امریکا نے تو آپ کو صدر چنا لیکن  پرتگال امریکا نہیں ہے جس  پر ٹرمپ بھی ہنس دیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔