Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وائٹ ہاؤس نے زکا وائرس سے لڑنے کیلئے کانگریس سے 1.8ارب ڈالردینے کا مطالبہ کر دیا

وائٹ ہاؤس نے زکا وائرس سے لڑنے کیلئے کانگریس سے 1.8ارب ڈالردینے کا مطالبہ کر دیا
February 8, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے زکاوائرس سے لڑنے کےلیے کانگریس سے ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالردینے کامطالبہ کردیا ، ادھراولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ زکاوائرس کاخطرہ برقراررہا تودوہزارسولہ کے اولمپک مقابلوں کےلئے کھلاڑیوں کوبھیجنامشکل ہوجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا زکاوائرس کوکنٹرول کرنے کےلیے عملی طورپرمیدان میں آگیا وائٹ ہاؤس نے کانگریس سے ہنگامی طورپرایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالردینے کامطالبہ کردیا رقم زکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کے علاج،ویکسین کی تیاری اورتحقیقی مقاصدکےلیے استعمال ہوگی۔ ادھرامریکی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر برازیل میں زکا وائرس کا خطرہ برقرار رہا توا سپورٹس فیڈریشن کو دوہزارسولہ کے اولمپک مقابلوں میں اپنے ایتھلیٹس  بھیجنامشکل ہوجائے گا تاہم جاپان اوربرطانیہ نے کہاہے کہ زکاوائرس سے اولمپک مقابلے متاثرنہیں ہونگے۔