Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب
September 17, 2019
 پشاور( 92 نیوز)  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لینے پشاور پہنچے ، ،حیات آباد میں نیب خیبرپختونخوا آفس کے دورے کے دوران اجلاس میں نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی  پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ نیب خیبرپختونخوا کو نیب کا اہم علاقائی بیورو قرار دیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اورلوٹی گئی رقوم کی واپسی کےلئےسنجیدہ کاوشیں کررہا ہے ، گزشتہ بائیس ماہ کے دوران قومی خزانے کے لوٹے گئے اکہترارب روپے ریکور کرکے واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  میگاکرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔