Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ کے44ارکان الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

ن لیگ کے44ارکان الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید
July 11, 2017

راولپنڈی (92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن  کے چوالیس ارکان الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں نواز شریف کو نااہل ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا،وزیراعظم نے قانون کے سامنے سرنہ جھکایا تو جیل جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی ہے اور بڑے بڑے دعوے کر ڈالے ۔ کہتے ہیں کہ ن لیگ کے چوالیس ارکان الگ گروپ بنانے کے لئے تیار ہیں ۔نوازشریف کو نااہل ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے قانون کے  آگےسر نہ جھکایا تو جیل جائیں گے ۔ شریف خاندان پورے کا پورا کرپٹ نکلا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ  بھی کیا اور کہا  کہ نوازشریف اتنا بے رحم ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل تباہ کردیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو بتا دیا ہے بین الاقوامی طاقتیں مجھے قتل کرانا چاہتی ہیں،پرویز مشرف سے رابطہ نہیں لیکن اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی عار بھی نہیں ہے۔