Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ کے پاس جےآئی ٹی کی رپورٹ مستردکرنے کا اختیارنہیں : ترجمان تحریک انصاف

ن لیگ کے پاس جےآئی ٹی کی رپورٹ مستردکرنے کا اختیارنہیں : ترجمان تحریک انصاف
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس  جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرنے کا اختیارنہیں، لیگی وزراء کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم الٹا ہوگیا  ہے، حکومت فوج اور سپریم کورٹ کو متنازع بنا رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کے جوابی وار۔ترجمان پی ٹی آئی  فواد چوہدری کا کہنا تھا ن لیگی وزراء کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم الٹا ہوگیا ہےحکومت چاہتی ہے پورا پاکستان قطر جائے۔ قطری شہزادہ شریف خاندان کا گواہ ہے اس کو پیش کرنا بھی حکمران خاندان کی ذمہ داری تھی ۔ فواد چوہدری نے کہا سعد رفیق کہتے ہیں جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا نہیں ہونا چاہئیے تھا جیو اور جنگ گروپ کو حساس اداروں سے بہت تکلیف ہے۔ قطری شہزادے کے مکرنے کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے جس کا مقصد فوج اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کا بھی پول کھلے گا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا ن لیگ نے آج پریس کانفرنس میں شکست تسلیم کر لی ہے پاکستان بدل چکا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں ۔