Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کے پارلیمانی ایڈوئزری بورڈ کا اجلاس، پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور

ن لیگ کے پارلیمانی ایڈوئزری بورڈ کا اجلاس، پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور
November 19, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوئزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے۔ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا۔ فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہو چکی ہے۔ اب وہ آئین پر حملہ آور ہے۔ اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی۔