اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد روکنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ جے یو آئی نے بھی بلوچستان میں حکومتی اتحادی بننے کی تردید کردی ۔
جے یو آئی کی جانب سے جواب بھجوا دیا گیا ۔جواب کے مطابق جو یو آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد وفاق کی سطح پر ہے ۔ صوبے میں ہم اپوزیشن میں ہیں ۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اپنے داخلی اختلافات دور کرے ۔ پھر تعاون کا سوچا جا سکتا ہے۔