Tuesday, October 4, 2022

ن لیگ کے مقتول ایم پی اے رانا شمشاد اور انکے بیٹے احمدشہباز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم

ن لیگ کے مقتول ایم پی اے رانا شمشاد اور انکے بیٹے احمدشہباز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ کے علاقہ کامونکی میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ن لیگ کے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے احمد شہباز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ وکیل خان سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مقامی سماجی رہنماﺅں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔