Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کے رابطہ کرنے پر آزاد ارکان کترانے لگے ،ذرائع

ن لیگ کے رابطہ کرنے پر آزاد ارکان کترانے لگے ،ذرائع
July 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز)پاکستان مسلم لیگ  ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے دعوے تو بہت کئے ہیں مگر  حقائق اس کے بر عکس ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد ارکان پنجاب اسمبلی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے بھی آزاد ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے ۔ ،رانا ثنا اللہ  نے دعویٰ کیا کہ 11آزاد امیدواروں نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ  ذرائع کے مطابق آزاد ارکان ن لیگ کے رابطہ کرنے پر کترا رہے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر کا جھکاؤ پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہے ، مطابق حمزہ شہباز اور رانا ثنا اللہ کی کوششیں رائیگاں جانے لگی ہیں ۔ گوجرہ سے ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے نومنتخب ایم این اے کی بڑی سیٹ قربان کر دی۔