Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی وفاقی دارالحکومت سےسینیٹر منتخب

ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی وفاقی دارالحکومت سےسینیٹر منتخب
March 5, 2015
  اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کے اقبال ظفرجھگڑا اور راحیلہ مگسی منتخب ہوگئیں ۔ اسلام آباد کی دونشستوں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے اقبال ظفرجھگڑا کے مقابلے میں پی پی کے راجہ عمران اشرف اور خواتین کی نشست پر ن لیگ کی راحیلہ مگسی کے مدمقابل نرگس فیض ملک تھیں ۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، تحریک انصاف کے 2 باغی ارکان گلزار خان اور مسرت زیب سمیت  فاٹا کے اراکین نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے 290 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے اقبال ظفر جھگڑا نے 211 اور راحیلہ مگسی نے 205 ووٹ لیکر اسلام آباد کی سینیٹ کی نشستیں اپنے نام کر لیں  جبکہ مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار عمران اشرف نے 68 اور نرگس فیض ملک نے 71 ووٹ حاصل کیے ،