Friday, September 20, 2024

ن لیگ کی لاہور کے حلقوں پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے فہرست مرتب

ن لیگ کی لاہور کے حلقوں پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے فہرست مرتب
June 10, 2018
لاہور (92 نیوز) جنرل الیکشن 2018 کیلئے مسلم لیگ ن نے شہر میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالےسے سینئر لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی مشاورت سے فہرست مرتب کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز نواز سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں لاہورر کے حلقوں کے لیے اراکین قومی اسمبلی کو ٹکٹیں دینے پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق این اے ایک سو اٹھارہ سے ملک ریاض موزوں ترین امیدوار قرار پائے گئے جبکہ اسی حلقے سے ملک پرویز کا نام بھی تجویز کیا گیا۔ این اے ایک سو چوبیس سے حمزہ شہباز شریف پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ این اے ایک سو پچیس سے ایک این اے کی نشست پر پرویز ملک ، سردار ایاز صادق ، وحید عالم خان اور میاں مرغوب احمد کے نام زیر غور آئے۔ این اے ایک سو اکتیس سے خواجہ سعد رفیق زور آزمائیں گے۔ این اے ایک سو چھبیس سے رکن قومی اسمبلی کی نشست کے لئے میاں مرغوب احمد،مہر اشتیاق احمد، رانا مشہود کے نام کی تجویز دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو این اے ایک سو ستائیس سے مضبوط امیدوار سمجھا گیا۔ این اے ایک سو اٹھائیس سے الحاج شیخ روحیل اصغر اور سہیل شوکت بٹ کا نام جبکہ این اے ایک سو انتیس سے خواجہ سلمان رفیق ، سردار ایاز صادق اور سہیل شوکت بٹ کے ناموں پر غور کیا گیا۔ این اے ایک سوتیس سے خواجہ احمد حسان ، سردار ایاز صادق، زعیم قادری اور حافظ نعمان کے نام جبکہ این اے ایک سو تینتیس سے سردار ایاز صادق ، پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر ، وحید عالم خان اور زعیم قادری کے ناموں پر غور کیا گیا۔ این اے ایک سو چونتیس سے شازیہ مبشر، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگرکے نام زیر غور آئے۔ این اے ایک سو پینتیس سے سیف الملوک کھوکھر ایم این اے کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کی لسٹ کے مطابق این اے ایک سو چھتیس سے رکن قومی اسمبلی کی نشست کی ٹکٹ کے لئے ملک افضل کھوکھر ،سردار عادل عمر ، چودھری عبدالغفور کے ناموں پر غور ہوا۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کریں گے۔