Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کی قیادت عوام اور ملک کا نقصان کر رہی ہے، جلیل شرقپوری

ن لیگ کی قیادت عوام اور ملک کا نقصان کر رہی ہے، جلیل شرقپوری
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے ناراض رہنماء جلیل شرقپوری نے کہا، ن لیگ کی قیادت عوام اور ملک کا نقصان کررہی ہے، استعفے دینا چاہتے ہیں تو دیں اور اپنی بات سچی ثابت کریں۔

منگل کے روز لاہور پریس کلب میں ن لیگ کے ناراض ارکان نے پریس کانفرنس میں کہا، ہم پانچ ممبران استعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔ جلیل شرقپوری بولے ملک اور قوم کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرنے دینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف سچے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ انصافی بھی ہورہی ہے تو نوازشریف میدان میں رہیں اور اپنے آپ کو سچا ثابت کریں۔ نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا، جلوس نکالنے سے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔انہوں نے دوہرایا کہ ہم 5 ممبران استعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔