Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے مشترکہ امیدوار نامزد

ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے  مشترکہ امیدوار نامزد
August 6, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے  کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اور 8اگست کو الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج بھی  کریں گے ۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈر شامل ہوں گے۔