Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں

ن لیگ کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں
April 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ن لیگ  کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرس اور کٹس کی تقسیم کے دوران ہجوم جمع کر لیا۔

کورونا وائرس سے بچنا ہے تو احتیاط لازم ہے،ایک طرف شہریوں کو سوشل ڈیسٹینسنگ اختیار کرنے کی تلقین تو دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہونے لگا۔

جنرل اسپتال میں رہنماء مسلم لیگ ن حکومت پر تنقید کرتے رہے لیکن حفاظتی تدابیر بھول گئے،کٹس کی تقسیم کے دوران اسٹاف کا ہجوم جمع کیا اور پھر میڈیا سے گفتگو کے دوران سماجی فاصلہ بھی یاد نہ رہا۔

میڈیا کی نشاندہی پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جنرل اسپتال میں جگہ کی کمی کی وجہ سےاتنے لوگوں کو جمع کرنا پڑا،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حفاظت کیلئے  مثبت اقدامات کرے۔