Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کی تیسری وکٹ گرنے پر بہت خوش اور دوبارہ انتخابات پر جیت کیلئے پرامید ہوں: جہانگیر ترین

ن لیگ کی تیسری وکٹ گرنے پر بہت خوش اور دوبارہ انتخابات پر جیت کیلئے پرامید ہوں: جہانگیر ترین
August 27, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے تیسری وکٹ گرنے پر بہت خوشی ہے۔ ٹربیونل کے جج نے دھاندلی کے ثبوت ملنے اور سیاسی حریف کی جعلی ڈگری کی تصدیق ہونے پر فیصلہ سنایا۔ حلقے میں دوبارہ انتخابات پر جیت کے لئے بہت پرامید ہوں۔ ملتان میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں جہانگیر ترین نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی رپورٹ میں ان کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوئی جس پر جج نے ڈنکے کی چوٹ پر فیصلہ سنایا اور ان کے حریف کو نااہل قرار دیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ کے پاس ڈگریاں تو کئی تھیں لیکن انہیں پڑھنا تک نہیں آتا تھا۔ جہانگیر ترین کا اس سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں بیس ہزار چھے سو ایک جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ جب تک اس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملے گی جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہو ں نے کہا کہ عام انتخابات میں غلطیاں ہوئیں تو ایسا تحریک انصاف والوں کے ساتھ ہی کیوں ہوا۔ الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان دھاندلی زدہ الیکشن پر استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔