ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،ٹھٹھہ سےشیرازی برادران پیپلزپارٹی کے ہو گئے
کراچی ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی چھتری سے سیاسی پرندوں کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ، ہر گزرتے روز کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ ن کے ارکان توڑنے شروع کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی شیرازی برادران کو ٹھٹھہ اور سجاول کے 3 حلقوں کی ٹکٹیں دی گی ، ٹکٹوں کے معاملات پاکستان پیپلز پارٹی اور شیرازی برادران کی میٹنگ میں طے پائے ۔