اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کی جائے، ادھر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے بھی مشاورت شروع کردی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کے بعد
پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں اچھی خاصی کمی کے امکانات روشن ہو گئے۔
اپوزیشن رہنماء
شاہد خاقان عباسی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو 50 روپے فی لٹر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے۔
خواجہ آصف بولے بحران کی آڑ میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ ورچوئل اجلاس ایک سازش ہے ہم اس سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جلاس میں فاصلہ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ آنے والا ہے حکومت وہ اجلاس بھی ورچول کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اجلاس بلایا جائے۔
احسن اقبال نےکہا حکومت ریلیف اور ٹائیگر فورس کی آڑ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو نواز رہی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزارت پٹرولیم اوراوگرا حکام نے مشاورت شروع کردی۔ قیمتوں کو تبدیل کرنے کا نیا فارمولہ کسی بھی وقت سامنے آسکتا ہے۔ فارمولے کی بنیاد ٹیکس، لیوی اور سپلائی قیمت ہوگی۔ 30 اپریل کو حکومت تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کریگی۔ پاکستان کے سپلائر عرب لائیٹ کی جانب سے قیمتوں کا نیا فارمولا آنے پر نظرثانی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں 80 سے 90 روپے کے درمیان ہوسکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اور وزارت پیٹرولیم نظر ثانی شدہ فارمولا مئی کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کو پیش کرینگی۔ پاکستان کی موجودہ خرید مہنگی ہونے کے بعد سٹوریج ہوچکی ہے۔ پاکستان کو سستا تیل لینے کے لیے سٹوریج کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔