Wednesday, December 7, 2022

ن لیگ کا نشاط ڈاہا ، اشرف انصاری ،غیاث الدین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ‏

ن لیگ کا نشاط ڈاہا ، اشرف انصاری ،غیاث الدین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ‏

لاہور ( 92 نیوز)  مسلم لیگ ن  نے منحرف لیگی ارکان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اور غیاث الدین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کا ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا   پنجاب ایڈوائزری کمیٹی نے تمام منحرف لیگی ارکان کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا  اور نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اور غیاث الدین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔

دیگر منحرف ارکان کو ڈسپلنری کمیٹی میں بلایا جائے گا۔

نشاط ڈاھا ، اشرف انصاری  سمیت  مسلم لیگ ن کے 6 ارکان اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے ایک رکن نے   رواں ماہ  وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور  سردار عثمان بزدار ، وزیر اعظم  عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

ملاقات کرنے والے ارکان کو وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ان کے حلقوں کے مسائل ترجیحی طور پر حل ہونگے۔ ان ارکان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ملاقات کا نوٹس  لیتے ہوئے کہا تھا کہ   عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور حکومت وفاداریاں تبدیل کروانے میں لگی ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے بھی غضنفرعلی خان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا نوٹس لے کر وضاحت طلب کر کی تھی ۔