Saturday, July 27, 2024

ن لیگ کا مریم نواز کی نیب پیشی پر بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

ن لیگ کا مریم نواز کی نیب پیشی پر بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ
March 22, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا۔

حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز عوامی قوت کی قیادت کریں گے۔ پنجاب سمیت لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنوں سمیت شرکت کی ہدایت کر دی۔

تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کارکن ساتھ لائیں۔

ادھر رانا ثنا اللہ نے اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے کارکن 26 مارچ کو پُرامن طریقے سے نیب آفس پہنچیں گے۔ کارکنوں کے اپنی لیڈر سے اظہار یکجہتی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ذمہ دار حکومت اور نیب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا، مریم نواز کو نوٹس غیر قانونی،غیر آئینی اور بے معنی ہے، نیب حکومت کے مخالفوں کیخلاف حکومت کے آلہ کار کے طور پر کام کررہا ہے، بابے رحمتے کا حال دیکھ لیں، گھر سے باہر نکلنے کے قابل نہیں رہا۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کی کشتی میں ہونے والا سوراخ پُر کردیا۔