Sunday, September 15, 2024

ن لیگ کا جھنگ سے صفایا ، 10قومی و صوبائی حلقوں کی ٹکٹ کیلئے کسی نے درخواست نہ دی

ن لیگ کا جھنگ سے صفایا ، 10قومی و صوبائی حلقوں کی ٹکٹ کیلئے کسی نے درخواست نہ دی
June 11, 2018
جھنگ ( 92 نیوز ) قوامی مقبولیت کے گن گانے والوں  کا جھنگ سے صفایا ہو گیا ،  جھنگ کے  10 قومی و صوبائی حلقوں سے کسی  نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دی ۔ جھنگ کے تین قومی اور 7صوبائی اسمبلی کے حلقے ہیں  لیکن مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے ایک بھی درخواست موصول نہ ہوئی ۔ جھنگ سے شیخ وقاص اکرم بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جب کہ صاحبزادہ نذیرسلطان اور امتیاز لالی  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔ پنجاب پر مسلسل 10 سال حکمرانی کرنے والی مسلم لیگ ن  کیلئے  جھنگ سے ایک بھی درخواست نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے  جب کہ درخواست نہ ملنے کی وجہ عوامی مقبولیت کا صفر ہونا یا پھر امیدواروں کا بائیکاٹ ہو سکتاہے ۔