Friday, September 20, 2024

ن لیگ کا اسپیکر کے انتخاب میں اپنے امیدوار کو عزت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ن لیگ کا اسپیکر کے انتخاب میں اپنے امیدوار کو عزت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
August 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی  کاالیکشن مسلم لیگ ن کو ہلاکررکھ گیا ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مسلم لیگ ن کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، مسلم لیگ ن نے  اسپیکر کے انتخاب میں اپنے ہی امیدوار کو عزت نہ دینے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے 15 ووٹ نہ صرف کم ہوئے بلکہ وہ ووٹ مخالف امیدوار کو ڈالے گئے  ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کوفوری حکمت عملی یہ سوجھی کہ حمزہ شہبازکی صدارت میں  کمیٹی روم میں اجلاس بلالیا ۔ اجلاس میں ووٹ کوعزت  نہ دینے والے ارکان کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیا ، مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا شروع میں ہی  سے ہارس ٹریڈنگ کااندازہ ہوگیاتھا ، پہلے جمہوریت کی شاخ عمران خان کاٹ رہے تھے اب پرویزالہٰی بھی ساتھ مل گئے۔ مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ کااندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ پنجاب اسمبلی میں دیگرارکان نعرے لگاتے رہے جبکہ پارٹی کی جانب سے نامزد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازہاتھ باندھ کراُن کے پیچھے کھڑے رہے۔