Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ن لیگ کالا باغ ڈیم کا ایشو اٹھا کر نیا تنازع پیدا کر رہی ہے : خورشیدشاہ

  ن لیگ کالا باغ ڈیم کا ایشو اٹھا کر نیا تنازع پیدا کر رہی ہے : خورشیدشاہ
October 13, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کالا باغ ڈیم کا ایشو اٹھا کر نیا تنازعہ پیدا کررہی ہے،اگر ان  کا خیال ہے کہ کالا باغ ڈیم کی حمایت سے ان کا ووٹ بینک بڑھے گا، تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،ہمیں کالا باغ ڈیم کے نام پر نہیں اسکی سائیٹ پر اعتراض ہے۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ ایک ذمہ دار وفاقی وزیر کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی حمایت میں بیان دینا حیرت انگیز ہے،، سائیٹ تبدیل کرکے کالا باغ ڈیم نام رکھیں یا سفید ڈیم،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کالا باغ ڈیم کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے اور دھرنے دیتی رہی ہے،حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ ملک میں پہلے ہی بہت سے تضاد چل رہے ہیں کالا باغ ڈیم کا نیا تنازعہ کھڑا  نہ کیا جائے دیگر ڈیم بنانے کے بجائے کالا باغ ڈیم پر ہی زور کیوں دیا جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان بے معنی باتیں کرتے رہتے ہیں ان کی باتوں میں نہ  وضاحت ہوتی ہے نہ ہی کوئی حقیقت ہوتی ہے کوئی بھی ان کے کان میں کچھ کہہ دے تو وہ اسےسچ سمجھ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو ایٹمی صلاحیت،متفقه آئین، میزائل ٹیکنالوجی سیاست دانوں نے دی لیکن یه  سوال اپنی جگه موجود هے که ملک میں انتہا پسندی اور کلاشنکوف کلچر کس نے دیا، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ایوانوں میں واپسسی جمہوریت کی فتح ہے،ایم کیو ایم کی ایوانوں میں واپسی سے عوام کا پارلیمنٹ اور سیاستدانوں پر اعتماد بڑھ گیا،  پہلے ہی کہا تھا کہ ایم کیو ایم نے احتجاجا استعفی دیئے ہیں منظور نہ کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں کبھی  پی ٹی آئی کنٹینر پر چڑھ جاتی تو کبھی ایم کیو ایم استعفی دے دیتی ہے ، چار دن پہلے بھی اوکاڑہ میں ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا، لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی حکومت صرف دکھاوا کررہی ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔