Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ پنجاب میں آخری روز تک حکومت سازی کے لیے پر عزم

ن لیگ پنجاب میں آخری روز تک حکومت سازی کے لیے پر عزم
July 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن پنجاب میں آخری روز تک حکومت سازی کے لیے پر عزم ہے ،  حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ مرکز میں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، پیپلز پارٹی سے مشترکہ اپوزیشن کے لیے بات چیت چل رہی ہے ۔  رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی نے شہباز شریف کو اختیار دیا ہے کہ وہ پارلیمانی قائد کا انتخاب کریں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں 129 میں سے 121 ارکان نے شرکت کی ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت ضرور بنائیں گے۔متنازعہ الیکشن کے باوجود ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کا ہر ممبر ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ کھڑا ہے ، نو منتخب ارکان نے شہباز شریف کو اختیار دیا ہے کہ وہ قائدمسلم لیگ ن کے ساتھ مشاورت کے بعدپارلیمانی قائد کا فیصلہ کریں۔ اس سے پہلے شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کی جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی سب قبول کریں گے ۔