Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج کا نام دے دیا

ن لیگ نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج کا نام دے دیا
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج کا نام دے دیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تکلیف پیکیج کا اطلاق شروع ہو گیا۔ پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔

 ادھر احسن اقبال نے ٹویٹ میں کہا حکومت نے عوام کو مزید کچلنے کے لیے پٹرول 8 روپے مزید مہنگا کر دیا۔ حکومتی ترجمان خطے کے دوسرے ممالک کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے۔ بھارت میں پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے سستا کیا گیا۔