Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکرقومی اسمبلی کو جمع کرادیا

ن لیگ نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکرقومی اسمبلی کو جمع کرادیا
August 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز) مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا انہیں کوئی حق نہیں۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 1983 سے 2015 تک منی لانڈرنگ، کرپشن اور دیگر شواہد جمع کرائے ہیں عمران خان نے 30 سال تک آف شور کمپنی کو چھپائے رکھا ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان لٹیرے اور ڈاکووں کو اپنے پروں کے نیچے لے کر احتساب کی تحریک چلانے نکلےہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرکے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمشیہ عورتوں کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی۔ امید ہے کہ سپیکر پرانی دوستی یا جماعتی ہونے پر عمران خان کو فیور نہیں دیں گے۔