Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ نے ضیاکی کوکھ سے جنم لیا،ان کانظریہ بھٹوکی پھانسی سے شروع ہوا،فواد چودھری

ن لیگ نے ضیاکی کوکھ سے جنم لیا،ان کانظریہ بھٹوکی پھانسی سے شروع ہوا،فواد چودھری
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے جنرل ضیاالحق کی کوکھ سے جنم لیا، جبکہ ان کا نظریہ پاکستان کے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے شروع ہوا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  چیئرمین نیب کو نواز شریف اور خورشید شاہ نے لگایا، شہباز شریف نے جج کو فون کرکے کہا  تین سال کی قید تھوڑی ہے ،7 سال کی کرو، یہ ہمیں بتارہے ہیں یہ احتساب کیا ہوتا ہے،  جب ن لیگ کے پاس اختیار تھا تو کوئی لیڈر انکی شرارت سے محفوظ نہیں تھا،  عمران خان پر دہشتگردی کے 32 مقدمات بنائے گئے کہ ہمارے خلاف احتجاج کیوں کیا۔ فوادچودھری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں باہر سرمایہ کاری ثابت ہوجائے تو وہ شرم سے ڈوب مریں گے، کیا یہی اصول ان کے بھائی پر بھی لاگو ہوتے ہیں یا نہیں؟ ۔ وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ صاف پانی یا آشیانہ کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، تاہم وزیراعظم جب بھی 50چوروں کو پکڑنے کا کہتے ہیں تو اپوزیشن کیوں پریشان ہوجاتی ہے۔ فوادچودھری نے کہا کہ ن لیگ جمہوریت سے ہٹ کر بادشاہت کی طرف  چلی گئی ہے، شہبازشریف کی خام خیالی ہےکہ ان پر مقدمات کی وجہ سے ایران، سعودی عرب، چین اور ترکی سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔