Saturday, July 27, 2024

ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے، شبلی فراز

ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے، شبلی فراز
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، 20 پولنگ اسٹیشنز پر انتخاب کا چیلنج مان لیا، اب کہتے ہیں پورے حلقے میں الیکشن ہو۔ ن لیگ والے الیکشن کمیشن سے اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں الیکشن جیتنا ان کا پیدائشی حق ہے۔

انہوں نے کہا، سینیٹ کے الیکشن میں بھی اپوزیشن نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول رکھے ہیں۔ اپوزیشن کرپشن کے پیسے کو سینیٹ انتخابات میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ جمہوریت کو پیچھے لے جانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ادھر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی مشینری استعمال کرنی ہوتی تو وزیرآباد میں یہ کیسے جیتتے، لیگی رہنماء محمد زبیر بولے ہم نے ان کو دھاندلی کرتے ہوئے پکڑا، پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔