Saturday, July 27, 2024

ن لیگ نے اداروں کیخلاف بات کرنے پر سینیٹ ٹکٹ کی پیشکش کی ، عائشہ گلالئی

ن لیگ نے اداروں کیخلاف بات کرنے پر سینیٹ ٹکٹ کی پیشکش کی ، عائشہ گلالئی
February 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن نےفوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے کے عوض انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی ۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے کے عوض انہیں سینیٹ ٹکٹ پیشکشں کی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی ۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اپنے پاوں پر کلہاڑی مارتا ہے لیکن نواز شریف تو عمران خان سے بھی خطرناک ہے ۔ شریف خاندان فوج اورعدلیہ کے پیچھے پڑ گیا ہے ۔ نواز شریف نے جو زبان استعمال کرتے ہیں، شرمناک ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں عدلیہ کسی اور کو پکڑے تو کوئی بات نہیں بس مجھے نہ پکڑے ۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ فوج پاکستان کو درپیش خارجی اور اندرونی چیلنجز سے نمٹ رہی ہے اور شہادتیں دے رہی ہے ۔ فوج نے دھرنا ختم کرایا تو انہوں نے فوج کو بدنام کرنا شروع کر دیا ۔
ادھر عائشہ گلالئی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں ہو رہی ۔ سرمایہ لاہور پر لگ رہا ہے ۔ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دیکھ کر یہی کہوں گی کہ الگ صوبہ ہونا چاہیے ۔