Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن  لیگ نے اداروں اور جےآئی ٹی کو متنازع بنانےکا منصوبہ تیارکرلیا : عمران خان

ن  لیگ نے اداروں اور جےآئی ٹی کو متنازع بنانےکا منصوبہ تیارکرلیا : عمران خان
July 7, 2017

نتھیاگلی (92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ  (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازع بنانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ لیگیوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں، وہ  نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پرفضا مقام نتھیا گلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ نوازشریف نے بچوں کے نام پر پیسہ باہر بھیجا۔ انہوں نے ملک تباہ کردیا ہے۔ لیگیوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ مفاد پرست لوگ سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں،کپتان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کیے اور انھوں نے 10 ارب کی رشوت کی آفر کی۔ شہباز شریف معاملہ عدالت لے جائیں ان کی اصلیت سامنے لاؤں گا۔ کپتان  کا کہناتھا ماضی میں لیگیوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اگر اس بار ایسا کیا توپوری قوم باہرنکلے گی۔