Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا،92نیوز نے خبر26جولائی کو ہی شائع کردی تھی

ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا،92نیوز نے خبر26جولائی کو ہی شائع کردی تھی
August 16, 2018
لاہور( 92 نیوز) روزنامہ 92 نیوز نے ’’ہم خبر چھپاتے نہیں چھاپتے ہیں‘‘ کی روایت کو برقرار رکھا اور  ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی خبر 26جولائی کو ہی شائع کر دی تھی جو آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے چناؤ کے موقع پر سچ ثابت ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی میں 10 سے زائد ن لیگی ارکان نے بغاوت  کے باعث اسپیکر کیلئے ووٹ چودھری پرویز الہٰی کو دیا۔ باخبر اور باوثوق خبریں دینے میں روزنامہ 92 نیوز نے سب کو مات دے دی ، 20 روز قبل شائع کی گئی خبر کی آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تصدیق ہو گئی ۔ نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کے 201 ووٹوں نے روزنامہ 92 نیوز کی خبر پر مہر تصدیق ثبت کردی ۔  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحاد کے پاس 190 کا عددی ہندسہ تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 164 نشستیں تھیں لیکن ن لیگ کے امیدوار چودھری اقبال 147 ووٹ حاصل کر سکے ۔ روزنامہ 92 نیوز نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کی خبر عام انتخابات سے اگلے روز 26 جولائی کو شائع کی تھی ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 10 سے زائد ارکان کا فارورڈ بلاک بننے پر یہ بلامبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ باخبر اور باوثوق خبریں دینے میں روزنامہ 92 نیوز سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔