Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ میچ فکسنگ کی عادی ہے، حسان خاور

ن لیگ میچ فکسنگ کی عادی ہے، حسان خاور
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ میچ فکسنگ کی عادی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا دوسروں کی عزت اچھالنے والوں کی اپنی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ کو ووٹ کو عزت دو کا بیانہ بدلنا چاہئے۔ جس کی عزت خراب کرنی ہو اس کی ویڈیو لیکس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں میڈیا وار ان کی نئی تکنیک ہے، یہ کبھی کہتے ہیں میڈیا کو اشتہار نہ دیں، ان کو مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا دونوں طرف کی بات کرتا ہے، یہ چاہتے ہیں میڈیا بس ان کی بات کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل انجیئنرنگ کے لیے انہوں نے ووٹروں کو خریدا، ان لوگوں نے اتنا کیچڑ اچھالا ہے کہ کسی کا دامن صاف نہیں، ہر شخص کا نام یہ لے رہے ہیں۔

حسان خاور بولے کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ الیکشن کو شفاف بنایا جائے، آڈیو ویڈیو کی تاریخ بڑی پرانی ہے، الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس لیا، اس کی تحقیقات قانون کے مطابق ایکشن ہونی چاہیے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہم چاہتے ہیں ہر ایک جو اپنا کام کرنے کی اجازت ہو، ہمیں کسی جماعت سے کوئی مسئلہ نہیں، پسینے صرف ن لیگ کو آ رہے ہیں ہماری کابینہ کوئی شاہی دربار نہیں، ہر طرح کی بات کی جاتی ہے اور رائے کا اظہار کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں اور عوامی حکومت لانی ہے۔ جب این اے ایک سو تینتیس کی ویڈیوز آئی اس میں بہت سارے لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں، الیکشن ڈے پر ہم الیکشن کمیشن کو سپورٹ کریں گے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں اور عوامی حکومت لانی ہے۔ جب این اے ایک سو تینتیس کی ویڈیوز آئی اس میں بہت سارے لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں، الیکشن ڈے پر ہم الیکشن کمیشن کو سپورٹ کریں گے۔