Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ، سولو فلائیٹ کے حامی نہیں : مولا بخش چانڈیو

ن لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ، سولو فلائیٹ کے حامی نہیں : مولا بخش چانڈیو
December 24, 2016

کراچی(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائیٹ کی حامی نہیں رھی جنھوں نے اکیلی اڑان لی ان کو ناکامیاں ملی ہیں ۔ جمھوریت پسند پارٹیاں ھمارے ساتھ چل کر ملک کی بہتری کے لیے سیاست کریں گی۔

تفصیلات کےمطابق مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی واپسی سے کارکن بہت خوش ہیں ۔ان کی آمد سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور اور آصف زرداری کی سیاسی بصیرت سے پی پی پی 2018 میں الیکشن جیتے گی۔ آصف علی زرداری کے دور میں مظلوم طبقات کے فائدے کے لیے نئے قانون بنائے گئے ہماری مفاہمت نواز شریف سے نھیں تھی لیکن فائدہ وفاقی حکومت کو ہی ہوا۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ ن لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ھے۔ جب ان کے پاس سیاسی باتیں ختم ہو جاتی ھیں تو وہ ذاتی تنقید پر اتر آتے ھیں۔ چودھری نثار جو بھی بولیں وزیر اعظم کو ہمت نہیں کہ ان سے وضاحت طلب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تحریک سے نواز لیگ ختم ھوجائیگی رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کوششوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہواہے،جبکہ رینجرز کی کل کی کارروائی سے اچھے تاثر کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی ۔