Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ دو مہینے میں پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے ، رانا مشہود کا دعویٰ

ن لیگ دو مہینے میں پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے ، رانا مشہود کا دعویٰ
October 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ، ن لیگ دو ماہ میں پنجاب میں حکومت بنا سکتی ہے ۔ رانا مشہود نے کہا کہ رقوم کے حوالے سے جھوٹ بولا گیا کہ نواز شریف لے گیا یا بھارت چلی گئی  ،اگر ایسا تھا تو لاتے کیوں نہیں ۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ نرم رہے گا  جبکہ جس ادارے کا جو کام ہو گا وہ کرے گا ہمارے نقطہ نظر کو کچھ حلقے تسلیم نہیں کرتے تھے اب مانناشروع ہو گئے ہیں    ۔ رانا مشہود کاکہنا تھا کہ کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف ہی بہتر چوائس ہیں ، جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچر  نکلے، سب کو علم ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت کیسے دی گئی ۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  حکقومت کو کارکردگی دکھانا ہو گی کہیں سے حمایت نہیں ملے گی ، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ، اگر شہباز شریف وزیراعظم ہوتے تو آج کشکول اٹھا کر نہ پھرتے ۔