Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ تین تین ہزار روپے دے کر نوازشریف کے جلسے بھرتی ہے، آصف علی زرداری

ن لیگ تین تین ہزار روپے دے کر نوازشریف کے جلسے بھرتی ہے، آصف علی زرداری
February 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ تین تین ہزار روپے دے کر نوازشریف کے جلسے بھرتی ہے۔ان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو ہٹادیں،پھر دیکھیں گے کتنی مقبولیت ہے۔

آصف زرداری نے 92 نیوز کے پروگرام  ’’ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے طاہر القادری کے جلسے میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کوتیار تھے مگر وہ نہیں آئے۔آئندہ الیکشن میں کسی کی اکثریت نہیں ہوگی ،سب کو اپنا اپنا حصہ ملے گا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اپنے دور میں سب کو فنڈ دیئے،موجودہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے کسی رکن کو ایک روپیہ نہیں دیا ۔ الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔