Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ آمریت کی پیداوار،سپریم کورٹ پر حملہ کیا،عمران خان

ن لیگ آمریت کی پیداوار،سپریم کورٹ پر حملہ کیا،عمران خان
July 2, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  جنرل جیلانی اور جنرل ضیاٗ الحق کی گود میں پلنے ، آئی ایس آئی اور اسامہ بن لادن  سے پیسے لینے ،اور سپریم کورٹ پر ڈنڈے برسانے والے جھوٹ بول رہے ہیں  اور اب یہ کس منہ  سے  جمہوریت کی بات کر تے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور  میں میڈیا سے گفتگو اور پروفیشنل فورم کی تقریب سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ رائل فیملی کا 45 سالہ بچہ  جے آئی ٹی میں پیش ہوا یہ  پاکستان میں ایک تبدیلی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی نے ہرمحکمےکوخریدنےکی کوشش کی۔ نوازشریف اپنی چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے ہیں  جو بھی آ رہا وہ ہمارے نظریے پر آ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں پہلی دفعہ طاقتورکااحتساب ہو رہا نوازشریف نے سیاست کو کاروبار بنا دیا۔ خود چھانگا مانگا اور لفافہ جرنلزم کا آغازکیا پاکستان میں ایک تبدیلی ہے اور یہ کہتے ہیں سازش ہو رہی ہےسازش تو ہونی ہے آج تک اسٹیٹس کو  کا کبھی احتساب نہیں ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے مودی کا پاکستان کو تنہا کرنے کا پلان فارن پالیسی کے لیے چینلچ ہے۔