Tuesday, September 17, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہوں، مہاراجوں کا کلچر ہے، فوادچودھری

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہوں، مہاراجوں کا کلچر ہے، فوادچودھری
July 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہوں، مہاراجوں کا کلچر ہے۔

فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز اور بلاول بھٹو پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا، سابق وزرائے اعظم بلاول اور مریم نواز کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں جیسے یہ کوئی مہاراجا اورمہارانی ہوں۔

مریم اور بلاول کیا جانیں عوام کا درد کیا ہوتا ہے، کبھی پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کیا ہوگا، انہیں عوام کے درد کا کیا پتہ؟۔ دونوں ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں لیکن عمراں خان ان سے قوم کا لوٹا پیسہ واپس لے کر رہیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا، عمران خان نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، سعودی عرب،چین اور یو اے ای پیسے نہ دیتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم ختم ہوچکی، آزادکشمیر میں عمران خان حکومت بنائیں گے۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب بولے، کشمیر بچاؤ کے نام پر ابو بچاؤ مہم جاری ہے، عمران خان کشمیریوں کے اصل سفیر جبکہ پورا شریف خاندان مفرور ہے۔