Monday, September 26, 2022

ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چودھری اظہر پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چودھری اظہر پی ٹی آئی میں شامل
  اسلام آباد(92نیوز)آزاد کشمیر سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چودھری اظہر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نواز کو ایک اور بڑا  جھٹکا پی ٹی آئی نے دے دیا ہے ۔آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہولڈ ر چودھری اظہر پی ٹی آئی سے جاملا ۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر چودھری اظہر کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس، ن لیگ چھوڑنے کی وجہ بنی، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے ساتھ کام کرنا اب ممکن نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کمشیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔